مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 923
كِتَابُ الزُّهْدِ بَابٌ وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ الْحَكَمُ الْمُتَحَكِّمُ الْعَفِيفُ الْمُتَعَفِّفُ، وَيَكْرَهُ الْفَاحِشَ الْمُتَفَحِّشَ الْبَذِيءَ السَّائِلَ الْمُلْحِفَ))
ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 923
زہد کے مسائل
باب
اسی (سابقہ ۳۸۷) سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ دانا، پختہ رائے والے اور سوال کرنے سے اجتناب کرنے والے کو پسند فرماتا ہے اور وہ فحش گو، بدکلام اور چمٹ کر سوال کرنے والے کو ناپسند کرتا ہے۔‘‘
تخریج : مجمع الزوائد: ۸؍ ۷۸۔۷۹۔