مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 901
كِتَابُ الدِّيَاتِ وَ الحُدُودِ بَابٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعَجْمَاءُ جَرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ
ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 901
حدود اور دیتوں کا بیان
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چوپائے اگر کسی کو زخمی کر دیں تو ان کا خون بہا نہیں ، کنوئیں میں گرنے کا کوئی خون بہا نہیں ، کان میں گرنے کا کوئی خون بہا نہیں ، اور دفینے میں پانچواں حصہ ہے۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب الدیات: رقم:۶۹۱۳، ۶۹۱۲۔ مسلم، کتاب الحدود، باب جرح العجماء والمعدن الخ: رقم:۱۷۱۰۔ سنن ابي داود: رقم:۴۵۹۳۔ ترمذي: رقم:۶۴۲۔ مسند احمد: ۲؍ ۴۵۶۔