مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 880

كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ غُرَابٍ جَدَّةُ عَلِيِّ بْنِ غُرَابٍ , عَنِ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا عَقِيلَةُ، عَنْ سَلَّامَةَ بِنْتِ الْحُرِّ أُخْتِ خَرَشَةَ بِنْتِ الْحُرِّ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَمْكُثُونَ سَاعَةً لَا يَجِدُونَ إِمَامًا يُصَلِّي بِهِمْ))

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 880

فتنوں کا بیان باب سیدہ سلامہ بنت الحر رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’لوگوں پر ایک ایسا وقت بھی آئے گا کہ وہ ایک وقت تک کھڑے رہیں گے لیکن وہ کوئی امام نہیں پائیں گے کہ وہ انہیں نماز پڑھائے۔‘‘
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الصلاۃ، باب کراهیة التدافع علی الامامة، رقم: ۵۸۱۔ سنن ابن ماجة، کتاب الاقامة باب ما یجب علی الامام، رقم: ۹۸۲۔ قال الشیخ الالباني: ضعیف۔ مسند احمد: ۶؍ ۳۸۱۔