مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 859

كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ أَجَارَكُمْ مِنْ ثَلَاثٍ: لَنْ تُجْمِعُوا كُلُّكُمْ عَلَى الضَّلَالَةِ، وَأَنْ يَظْهَرَ فِيكُمُ الْبَاطِلُ، وَأنْ تَدْعُوا بِدَعْوَةٍ فَتُهْلَكُوا جَمِيعًا وَلَا بُدَّ لَكُمْ مِنَ الدَّجَّالِ وَالدُّخَانِ وَالدَّابَّةِ "

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 859

فتنوں کا بیان باب اسی سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ نے تمہیں تین چیزوں سے پناہ دی ہے: یہ کہ تم سب کے سب گمراہی پر جمع نہیں ہوگے، تم پر باطل غالب نہیں آئے گا اور تم ایسی دعا نہیں کرو گے کہ تم سب ہلاک ہو جاؤ، لیکن تمہارے لیے دجال، دھواں اور زمین کا جانور ضروری ہے۔‘‘
تشریح : دیگر احادیث میں ہے کہ میری امت ساری کی ساری کبھی گمراہی پر جمع نہیں ہو گی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لیے دعا کی ہے کہ ساری امت ہلاک یکلخت ہرگز نہ ہو گی۔ یہ صحیح احادیث سے ثابت ہے جبکہ اس مذکورہ روایت کا آخری جملہ صحیح ثابت ہے۔
تخریج : سنن أبي داود، کتاب الفتن، باب ذکر الفتن و دلائلها، رقم: ۴۲۵۳۔ قال الشیخ الالباني ضعیف و لکن الجملة الثالثة صحیح۔ دیگر احادیث میں ہے کہ میری امت ساری کی ساری کبھی گمراہی پر جمع نہیں ہو گی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لیے دعا کی ہے کہ ساری امت ہلاک یکلخت ہرگز نہ ہو گی۔ یہ صحیح احادیث سے ثابت ہے جبکہ اس مذکورہ روایت کا آخری جملہ صحیح ثابت ہے۔