كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ وَبِهَذَا الْاِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلاَّ عَلَی شِرَارِ النَّاسِ
فتنوں کا بیان
باب
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔‘‘
تشریح :
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔ نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھا لیے جائیں گے۔ جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم لوگ اسی طرح چھانٹے جاؤ گے۔ جس طرح اچھی کھجوریں ردی کھجوروں سے چھانٹی جاتی ہیں ، تم میں سے نیک لوگ اٹھا لیے جائیں گے اور بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے (اس وقت) اگر مر سکو تو مر جانا۔‘‘ (سنن ابن ماجة، کتاب الفتن، رقم: ۴۰۳۸) فتنوں سے پناہ مانگنے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائیں سکھائی ہیں ، انہیں یاد کرنا چاہیے۔ اور پڑھتے رہنا چاہیے۔
تخریج :
مسلم، کتاب الفتن، باب قرب الساعة، رقم: ۲۹۴۹۔ صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۷۴۰۷۔