مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 844

كِتَابُ الفِتَنِ بَابٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا عَوْفٌ، عَنْ خِلَاسِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا يَنْتَعِلُونَ الشَّعْرَ، وَحَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا عِرَاضَ الْوُجُوهِ خُنْسَ الْأُنُوفِ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ)) .

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 844

فتنوں کا بیان باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہ ہوگی حتیٰ کہ تم ایسے لوگوں سے قتال کرو گے جن کے جوتے بالوں کے بنے ہوں گے، اور تم ایسے لوگوں سے قتال کرو گے جن کے چہرے چوڑے اور ناک چپٹی ہوگی گویا کہ ان کے چہرے تہہ بہ تہہ ڈھالوں کی طرح ہوں گے۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب الجهاد، باب قتال الذین ینتعلون الشعر، رقم: ۲۹۲۹۔ مسلم، کتاب الفتن، باب لا تقوم الساعة یمر الرجل الخ، رقم: ۲۹۱۲۔ سنن ابي داود، رقم: ۴۳۰۳۔ سنن ترمذي ، رقم: ۲۲۱۵۔