كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقُرَشِيِّ، قَالَ: رَأَى أَبُو هُرَيْرَةَ قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ مِنَ الْمِطْهَرَةِ فَقَالَ: أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَيْلٌ لِلْعَرَاقِيبِ مِنَ النَّارِ
طہارت اور پاکیزگی کے احکام ومسائل
باب
محمد بن زیاد القرشی نے بیان کیا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو برتن سے وضو کرتے ہوئے دیکھا، تو فرمایا: خوب اچھی طرح وضو کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’(وضوء کے دوران) خشک رہ جانے والی ایڑیوں کے لیے جہنم کی آگ کا عذاب ہے۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب الطهارة، باب وجوب غسل الرجلین بکمالهما، رقم: ۲۴۲۔ سنن نسائي، رقم : ۱۱۰۔ مسند احمد: ۲؍ ۴۷۱۔ نسائی کبریٰ، رقم: ۱۱۳۔