كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابٌ أَخْبَرَنَا كُلْثُومٌ، نا عَطَاءٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ أَخَذَ لَكُمْ أَفْضَلَ الْكَلَامِ لَيْسَ مِنَ الْقُرْآنِ وَهُوَ مِنَ الْقُرْآنِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ)) .
دُعاؤں کےفضائل و مسائل
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ نے تمہارے لیے افضل کلام پسند فرمایا ہے، قرآن میں سے نہیں جبکہ وہ قرآن کا حصہ ہے، ((لَا إِلَهَ إِلاَّ اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَکْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِہِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ))
تشریح :
مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم دوسری صحیح احادیث میں الگ الگ مذکورہ بالا کلمات کی فضیلت ثابت ہے۔ جیسا کہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چار کلمات سب سے افضل ہیں ۔ جس کلمہ سے بھی شروع کرو کوئی حرج نہیں ۔ ((سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَکْبَرُ۔)) (سنن ابن ماجة، رقم: ۳۸۱۱)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے ایک دن میں سو مرتبہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ‘‘ کہا، اس کی خطاؤں کو معاف کر دیا جاتا ہے، اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔ ‘‘(بخاري، کتاب الدعوات، باب فضل التسبیح، رقم: ۶۴۰۵)
تخریج :
عمل الیوم واللیلة، رقم: ۹۴۱۔ ابن خزیمة رقم: ۱۱۴۲۔ صححه ابن خزیمة، رقم ۱۱۴۲و ابن حبان، رقم: ۸۳۳ اسنادهٗ مرسل صحیحٌ لغیرهٖ۔