كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمٍ، حَدَّثَنِي أَبُو عَلْقَمَةَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((التَّسْبِيحُ نِصْفُ الْمِيزَانِ، وَالتَّكْبِيرُ يَمْلَأُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَيْسَ دُونَهَا سِتْرٌ وَلَا حِجَابٌ حَتَّى تَخْلُصَ إِلَى رَبِّهَا)) .
دُعاؤں کےفضائل و مسائل
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سبحان اللہ کہنا نصف میزان ہے، اللہ اکبر زمین وآسمان کو بھر دیتا ہے اور لا اله الا الله کسی ستروحجاب اور آڑ کے بغیر اپنے رب تک پہنچ جاتا ہے۔‘‘
تخریج : سنن ترمذي ، ابواب الدعوات، رقم: ۳۵۱۸ قال الالباني: ضعیف۔ ضعیف الجامع الصغیر، رقم: ۳۲۲۹۔