مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 826

كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابٌ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثٌ لَا يُرَدُّ لَهُمْ دَعْوَةٌ: الصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَإِمَامٌ عَادِلٌ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ يَرْفَعُهَا اللَّهُ فَوْقَ الْغَمَامِ وَيَفْتَحُ لَهَا أَبْوَابَ السَّمَوَاتِ، فَيَقُولُ الرَّبُّ: وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكِ بَعْدَ حِينٍ ".

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 826

دُعاؤں کےفضائل و مسائل باب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین قسم کے اشخاص ہیں ان کی دعا رد نہیں کی جاتی: روزہ دار حتیٰ کہ افطار کر لے، عادل حکمران اور مظلوم کی دعا، اللہ اسے بادلوں کے اوپر اٹھا لیتا ہے، آسمانوں کے دروازے اس کے لیے کھول دئیے جاتے ہیں ‘ تو رب تعالیٰ فرماتا ہے: مجھے میری عزت کی قسم! میں تمہاری ضرور مدد کروں گا خواہ کچھ مدت بعد ہی سہی۔
تخریج : سلسلة الضعیفة، رقم: ۱۳۵۸۔ ضعیف ترغیب وترهیب، رقم: ۱۳۱۷، ۱۳۴۹۔