مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 806

كتاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْمُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: أَصَابَ وَجْهَ أُسَامَةَ شَيْءٌ فَدَمِيَ فَغَسَلْتُ وَجْهَهُ، فَمَسَحَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَمِيصِهِ وَقَالَ: أَحْسِنْ بِنَا إِذَا لَمْ يَكُنْ جَارِيَةٌ. قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَظَرَ إِلَى وَجْهِ أُسَامَةَ بَعْدَ مَوْتِ أَبِيهِ بَكَى

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 806

نیکی اور صلہ رحمی کا بیان باب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ’’اسامہ رضی اللہ عنہ کے چہرے پر کوئی چیز لگ گئی تو خون بہنے لگا، میں نے ان کا چہرہ دھویا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قمیض کے ساتھ اسے صاف کیا، اور فرمایا: ’’ہمارے ساتھ اچھا سلوک کر جبکہ وہ لڑکی نہیں ۔‘‘ راوی نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اسامہ رضی اللہ عنہ کے والد (زید رضی اللہ عنہ ) کی وفات کے بعد ان (اسامہ رضی اللہ عنہ ) کے چہرے کی طرف دیکھتے تو رو پڑتے تھے۔
تشریح : سیّدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اللہ کو گہری محبت تھی جس کا اظہار مذکورہ بالا حدیث سے بھی ہوتا ہے۔ اور یہ دونوں باپ بیٹا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب تھے۔ سیّدنا زید رضی اللہ عنہ کو لوگ زید بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے جو جنگ موتہ میں شہید ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبنیٰ تھے۔ اور سیّدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ ام ایمن رضی اللہ عنہا ہیں ، جس کی گود میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش ہوئی اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد محترم جناب عبداللہ کی لونڈی تھیں جس کو بعد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آزاد کردیا تھا۔ معلوم ہوا بچوں کو اگر تکلیف پہنچے تو ان کو بہلانا چاہیے نہ کہ ڈانٹنا چاہیے۔ بچیوں کو زیور پہنانا اور اچھے کپڑے پہننانا جائز ہے۔
تخریج : سنن ابن ماجة، ابواب النکاح، باب الشفاعۃ فی التزویج، رقم: ۱۹۷۶۔ قال الشیخ الالباني: صحیح۔ سیّدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اللہ کو گہری محبت تھی جس کا اظہار مذکورہ بالا حدیث سے بھی ہوتا ہے۔ اور یہ دونوں باپ بیٹا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب تھے۔ سیّدنا زید رضی اللہ عنہ کو لوگ زید بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے جو جنگ موتہ میں شہید ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبنیٰ تھے۔ اور سیّدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ ام ایمن رضی اللہ عنہا ہیں ، جس کی گود میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش ہوئی اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد محترم جناب عبداللہ کی لونڈی تھیں جس کو بعد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آزاد کردیا تھا۔ معلوم ہوا بچوں کو اگر تکلیف پہنچے تو ان کو بہلانا چاہیے نہ کہ ڈانٹنا چاہیے۔ بچیوں کو زیور پہنانا اور اچھے کپڑے پہننانا جائز ہے۔