مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 800
كتاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا الْمُؤَمَّلُ، نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ الْمَقْبُرِيِّ، يُقَالُ لَهُ أَبُو عَبَّادٍ، عَنْ أَبِيهَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّكُمْ لَا تَسَعُونَ النَّاسَ بِأَمُوَالِكُمْ فَلْيَسَعْهُمْ مِنْكُمْ بَسْطُ وَجْهٍ وَحُسْنُ الْخُلُقِ))
ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 800
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم اپنے اموال کے ذریعے لوگوں پر حکمرانی نہیں کر سکتے، تم میں خندہ پیشانی اور حسن خلق والا ان پر حکمرانی کر سکتا ہے۔‘‘
تخریج : مسند ابي یعلی، رقم: ۶۵۵۰۔ قال حسین سلیم اسد: اسناده ضعیف۔