مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 791
كتاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ الْجَزَرِيُّ، نا إِسْحَاقُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ)) .
ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 791
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
باب
سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مؤمن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب الادب، باب لا یلدغ المومن من جحر مرتین، رقم: ۶۱۳۳۔ مسلم، کتاب الزهد والرقائق، باب لا یلدغ المومن من جحر مرتین، رقم: ۲۹۹۸۔ سنن ابي داود، رقم: ۴۸۶۲۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۹۸۲۔ مسند احمد: ۳۷۹۔