مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 787

كتاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي الْمُتَوَكِّلُ بْنُ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ الْقُشَيْرِيُّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ قَضَى لِأَخِيهِ الْمُؤْمِنِ حَاجَةً كَانَ كَمَنْ خَدَمَ اللَّهَ تَعَالَى عُمُرَهُ))

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 787

نیکی اور صلہ رحمی کا بیان باب سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے اپنے مومن بھائی کی ضرورت پوری کی تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے اپنی زندگی اللہ کی خدمت میں صرف کر دی۔‘‘
تخریج : سلسلة ضعیفة، رقم: ۷۵۳۔ ضعیف الجامع الصغیر، رقم: ۵۷۹۲۔ قال الشیخ الالباني: موضوع۔