كتاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ بَابٌ وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ))
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
باب
اسی (سابقہ ۳۷۹) سند سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مکرو فریب اور دھوکہ دہی کا انجام جہنم ہے۔‘‘
تشریح :
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا مکرو فریب کا انجام جہنم ہے۔ اگرچہ ہمارے ہاں وہ آدمی چالاک ہوشیار ہے جو زبان دراز، جھوٹ اور دروغ گوئی کا ماہر ہو اور ہر انسان کو جھوٹ بول کر ڈیل کر لیتا ہے۔ لیکن ایسے انسان اللہ ذوالجلال کے نزدیک ذلیل ترین ہیں ۔
ایک حدیث میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’مومن بھولا بھالا ہوتا ہے۔ اور بدکار دھوکے باز اور کمینہ ہوتا ہے۔‘‘ (ادب المفرد للبخاري، رقم : ۴۱۸)
تخریج :
بخاري، کتاب البیوع، باب النجش ومن قال لا یجوز ذلك البیع۔ طبراني صغیر، رقم: ۷۳۸۔ صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۶۷۲۵۔