مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 782

كتاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَحَبَّ عَبْدًا نَادَى جِبْرِيلَ فَيَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ أَحَبَّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ، ثُمَّ يُنَادِي جِبْرِيلُ أَهْلَ السَّمَاءِ إِنَّ اللَّهَ أَحَبَّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ، ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ "

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 782

نیکی اور صلہ رحمی کا بیان باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو وہ جبریل علیہ السلام کو بلاتا ہے تو فرماتا ہے: اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے، پس اس سے محبت کرو، پھر جبریل علیہ السلام آسمان والوں کو آواز دیتے ہیں کہ اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے، پس تم اس سے محبت کرو، پھر زمین والوں میں اس کے لیے قبولیت رکھ دی جاتی ہے۔‘‘
تشریح : صحیح مسلم کی روایت میں ہے: ’’جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے دشمنی کرتا ہے تو جبریل کو بلا کر فرماتا ہے: میں فلاں سے دشمنی کرتا ہوں تو بھی اس سے دشمنی کر، پس جبریل بھی اس سے دشمنی کرنے لگ جاتا ہے۔ پھر وہ آسمان والوں میں نداء کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں سے دشمنی کرتا ہے، تم بھی اس سے دشمنی کرو، پھر اس کے لیے زمین میں دشمنی رکھ دی جاتی ہے۔ (یعنی اہل زمین بھی اس سے بغض وعناد رکھتے ہیں )‘‘ (مسلم، کتاب البروالصلة : ۲۷۳۷) مذکورہ بالا حدیث سے اللہ ذوالجلال کے کلام کرنے کا اثبات ہوتا ہے اور ان لوگوں کا رد بھی ہوتا ہے جو کہتے ہیں کہ اللہ ذوالجلال کے کلام میں حروف نہیں ہیں ۔ اللہ ذوالجلال کلام کرتے ہیں ، لیکن کس طرح کرتے ہیں ﴿لَیْسَ کَمِثْلِهٖ شَـْیٌٔ﴾ اور مذکورہ بالا حدیث میں عند اللہ محبوبیت کا صلہ بیان کیا گیا ہے، صرف عند اللہ محبوب نہیں ، بلکہ آسمان اور زمین میں رہنے والوں کا ایسا آدمی محبوب بن جاتا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اللہ ذوالجلال کا محبوب کیسے بنا جاسکتا ہے اس کی وضاحت قرآن مجید میں ہے: ﴿قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ﴾ (آل عمران:۳۱).... ’’کہہ دیجیے! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرمادے گا۔‘‘ معلوم ہوا اللہ ذوالجلال کی محبت حاصل کرنے کا ذریعہ اتباع رسول ہے اور ایک دوسری حدیث میں ہے: سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو ایک لشکر پر (امیر بنا کر) بھیجا۔ پس وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتا اور اپنی قراء ت (ہر رکعت میں ) قل ہو اللہ احد پر ختم کرتا۔ جب یہ (لشکر والے) لوٹ کر آئے تو انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلایا، آپ نے فرمایا: ’’اس سے پوچھو: یہ ایسا کیوں کرتا ہے؟‘‘ چنانچہ انھوں نے پوچھا تو اس نے کہا کہ (اس میں ) رحمن کی صفت ہے، اس لیے میں اسے (زیادہ) پڑھنا پسند کرتا ہوں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سن کر) فرمایا: ’’اس کو بتلادو کہ اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت فرماتا ہے۔ ‘‘ (بخاري، رقم : ۷۳۷۵‘ مسلم، رقم : ۸۱۳) معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا سورت کی کثرت سے تلاوت کرنے سے بھی اللہ ذوالجلال کی محبت حاصل ہوتی ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب بدء الخلق، باب ذکر الملائکة، رقم: ۳۲۰۹۔ مسلم، کتاب البروالصلة ، باب اذا احب الله عبد حببه الی عباده، رقم: ۲۶۳۷۔ مسند احمد: ۲؍ ۲۶۷۔ صحیح مسلم کی روایت میں ہے: ’’جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے دشمنی کرتا ہے تو جبریل کو بلا کر فرماتا ہے: میں فلاں سے دشمنی کرتا ہوں تو بھی اس سے دشمنی کر، پس جبریل بھی اس سے دشمنی کرنے لگ جاتا ہے۔ پھر وہ آسمان والوں میں نداء کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں سے دشمنی کرتا ہے، تم بھی اس سے دشمنی کرو، پھر اس کے لیے زمین میں دشمنی رکھ دی جاتی ہے۔ (یعنی اہل زمین بھی اس سے بغض وعناد رکھتے ہیں )‘‘ (مسلم، کتاب البروالصلة : ۲۷۳۷) مذکورہ بالا حدیث سے اللہ ذوالجلال کے کلام کرنے کا اثبات ہوتا ہے اور ان لوگوں کا رد بھی ہوتا ہے جو کہتے ہیں کہ اللہ ذوالجلال کے کلام میں حروف نہیں ہیں ۔ اللہ ذوالجلال کلام کرتے ہیں ، لیکن کس طرح کرتے ہیں ﴿لَیْسَ کَمِثْلِهٖ شَـْیٌٔ﴾ اور مذکورہ بالا حدیث میں عند اللہ محبوبیت کا صلہ بیان کیا گیا ہے، صرف عند اللہ محبوب نہیں ، بلکہ آسمان اور زمین میں رہنے والوں کا ایسا آدمی محبوب بن جاتا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اللہ ذوالجلال کا محبوب کیسے بنا جاسکتا ہے اس کی وضاحت قرآن مجید میں ہے: ﴿قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ﴾ (آل عمران:۳۱).... ’’کہہ دیجیے! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرمادے گا۔‘‘ معلوم ہوا اللہ ذوالجلال کی محبت حاصل کرنے کا ذریعہ اتباع رسول ہے اور ایک دوسری حدیث میں ہے: سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو ایک لشکر پر (امیر بنا کر) بھیجا۔ پس وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتا اور اپنی قراء ت (ہر رکعت میں ) قل ہو اللہ احد پر ختم کرتا۔ جب یہ (لشکر والے) لوٹ کر آئے تو انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلایا، آپ نے فرمایا: ’’اس سے پوچھو: یہ ایسا کیوں کرتا ہے؟‘‘ چنانچہ انھوں نے پوچھا تو اس نے کہا کہ (اس میں ) رحمن کی صفت ہے، اس لیے میں اسے (زیادہ) پڑھنا پسند کرتا ہوں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سن کر) فرمایا: ’’اس کو بتلادو کہ اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت فرماتا ہے۔ ‘‘ (بخاري، رقم : ۷۳۷۵‘ مسلم، رقم : ۸۱۳) معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا سورت کی کثرت سے تلاوت کرنے سے بھی اللہ ذوالجلال کی محبت حاصل ہوتی ہے۔