كتاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، نا شُعْبَةُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَافِعٍ، يُحَدَّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ اسْمُ زَيْنَبَ أَوْ مَيْمُونَةَ بَرَّةً، فَسَمَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ أَوْ مَيْمُونَةَ
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: زینب یا میمونہ کا نام برہ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام زینب یا میمونہ رکھ دیا۔
تشریح :
معلوم ہوا کہ مذکورہ روایت میں راوی کو شک ہے کہ سیدہ زینب یا سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما کا نام برہ تھا۔ ’’ادب المفرد للبخاري‘‘ میں ہے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا نام برہ تھا، شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ روایت شاذ ہے۔
تخریج :
ادب المفرد، رقم: ۸۳۲۔ قال الشیخ الالباني: شاذ۔