مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 74
كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ اَخْبَرَنَا وَقَالَ الزُّہْرِیُّ: لَقِیَ اِبْلِیْسُ عِیْسَی بْنَ مَرْیَمَ، فَذَکَرَ مِثلَہٗ، وَقَالَ: قَالَ عِیْسَی لَہٗ: اِنَّ الْعَبْدَ لَا یَبْتَلِی رَبَّہٗ، وَلٰکِنَّ اللّٰہَ یَبْتَلِی عَبْدَہٗ، فَخَصَمَہٗ
ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 74
ايمان کابیان
باب
زہری رحمہ اللہ نے بیان کیا، ابلیس، عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے ملا، پس اس نے اسی مثل ذکر کیا، اور بیان کیا، عیسیٰ علیہ السلام نے اسے کہا: بندہ اپنے رب کو نہیں آزما سکتا، لیکن اللہ اپنے بندے کو آزما سکتا ہے، پس انہوں نے اس سے بحث و مباحثہ کیا۔
تخریج : المطالب العالیة: ۳؍ ۸۱۔ اسناده صحیح۔