مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 739
كِتَابُ الفَرَائِضِ بَابٌ اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَاوُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحِقُوْا الْفَرَائِضَ اَهْلِهَا، فَمَا تَرَکَتِ الْفَرَائِضُ، فَهُوَ لِاَوْلٰی رَجُلٍ ذَکَرٍ
ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 739
وراثت کے احکام و مسائل
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مقرر حصے ان کے حق داروں کو دو، پس جو اہل فرائض سے بچ جائے تو وہ (میت کے) قریب ترین مرد (رشتے دار) کا حصہ ہے۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب الفرائض، باب میراث الولد من ابیه وامه، رقم: ۶۷۳۲۔ مسلم، کتاب الفرائض، باب الحقوا الفرائض باهلها الخ: رقم: ۱۶۱۵۔ سنن ترمذي، رقم: ۲۰۹۸۔ مسند احمد: ۱؍ ۲۹۲۔