مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 737

كِتَابُ الفَرَائِضِ بَابٌ اَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، نَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اقْسِمِ الْمَالَ بَیْنَ اَهْلِ الْفَرَائِضِ عَلٰی کِتَابِ اللّٰهِ فَمَا بَقِیَ فَلِاَوْلٰی ذَکَرٍ

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 737

وراثت کے احکام و مسائل باب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مال کو اہل فرائض کے درمیان اللہ کی کتاب کے مطابق تقسیم کرو اور جو بچ جائے تو وہ اس مرد کا ہے جو میت کے زیادہ قریب ہے۔‘‘
تخریج : مسلم، کتاب الفرائض، باب الحقوا الفرائض باهلها۔ الخ، رقم: ۱۶۱۵۔ سنن ابي داود، رقم: ۲۸۹۸۔ سنن ترمذي، رقم: ۲۰۹۸۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۲۷۴۰۔