كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَأْكُلْ بِيَمِينِهِ وَيَشْرَبْ بِيَمِينِهِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ وَيَشْرَبُ بِشِمَالِهِ)) .
کھانے سے متعلق احکام و مسائل
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی کھائے تو اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے، کیونکہ شیطان اپنے بائیں سے کھاتا اور بائیں سے پیتا ہے۔‘‘
تخریج : مسلم، کتاب الاشربة، باب اداب الطعام والشراب واحکامها، رقم: ۲۰۲۰۔ سنن ابي داود، رقم: ۳۷۷۶۔ سنن ترمذي، رقم: ۱۸۰۰۔ مسند احمد: ۲؍ ۳۲۵۔