مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 699

كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ((نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ)) .

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 699

لباس اور زينت اختیار کرنے کا بیان باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا ہے۔
تشریح : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا سونے کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہے۔ لیکن مردوں کے لیے حرام ہے۔‘‘ (طبرانی کبیر، رقم : ۵۱۲۵ اسناده صحیح) معلوم ہوا کہ عورتیں سونا پہن سکتی ہیں ، لیکن مردوں کے لیے یہ حرام ہے۔ مجبوری کے طور پر سونے کے دانت یا ناک لگوائی جا سکتی ہے، جیسا کہ عبدالرحمن بن طرفہ نے بیان کیا کہ معرکہ کلاب میں میرے دادا عرفجہ بن اسعد کی ناک کٹ گئی تھی تو انہوں نے چاندی کی بنوائی مگر اس میں بو پڑ گئی، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے سونے کی ناک بنوالی۔ ( سنن ابي داود، رقم : ۴۲۳۲) امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اس حدیث پر یہ باب باندھا ہے۔ (باب ماجاء فی ربط الاسنان بالذہب) دانتوں کو سونے سے بندھوانا بھی جائز ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب اللباس، باب خواتیم الذهب، رقم: ۵۸۶۴۔ مسلم، کتاب اللباس والزینة، باب تحریم خاتم الذهب الخ، رقم: ۲۰۸۹۔ صحیح ابن حبان، رقم: ۵۴۸۷۔ مسند احمد: ۲؍ ۴۶۸۔ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا سونے کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہے۔ لیکن مردوں کے لیے حرام ہے۔‘‘ (طبرانی کبیر، رقم : ۵۱۲۵ اسناده صحیح) معلوم ہوا کہ عورتیں سونا پہن سکتی ہیں ، لیکن مردوں کے لیے یہ حرام ہے۔ مجبوری کے طور پر سونے کے دانت یا ناک لگوائی جا سکتی ہے، جیسا کہ عبدالرحمن بن طرفہ نے بیان کیا کہ معرکہ کلاب میں میرے دادا عرفجہ بن اسعد کی ناک کٹ گئی تھی تو انہوں نے چاندی کی بنوائی مگر اس میں بو پڑ گئی، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے سونے کی ناک بنوالی۔ ( سنن ابي داود، رقم : ۴۲۳۲) امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اس حدیث پر یہ باب باندھا ہے۔ (باب ماجاء فی ربط الاسنان بالذہب) دانتوں کو سونے سے بندھوانا بھی جائز ہے۔