كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَابٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا عَوْفٌ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((بَيْنَمَا شَابٌّ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ يَمْشِي فِي حُلَّةٍ مُخْتَالَا فَخُورًا ابْتَلَعَتْهُ الْأَرْضُ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ)) .
لباس اور زينت اختیار کرنے کا بیان
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم سے پہلے لوگوں (بنی اسرائیل) میں سے ایک نوجوان جوڑا پہنے ہوئے کبر وغرور میں اتراتا ہوا چل رہا تھا تو زمین نے اسے نگل لیا، پس وہ قیام قیامت تک اس میں دھنستا چلا جائے گا۔‘‘
تشریح :
مذکورہ روایت کی سند کمزور ہے، تاہم اس کے شواہد صحیح ہیں ۔ (دیکھئے شرح حدیث نمبر ۷۹)
تخریج :
انظر ما قبله : ۷۹۔
مذکورہ روایت کی سند کمزور ہے، تاہم اس کے شواہد صحیح ہیں ۔ (دیکھئے شرح حدیث نمبر ۷۹)