كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ بَابٌ اَخْبَرَنَا الْفَضْلُ، نَا طَلْحَۃُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اِنْ کَانَ فِیْ شَیْئٍ مِمَّا تَصْنَعُوْنَ خَیْرٌ، فَفِیْ بُزْغَةِ الْحَجَّامِ
لباس اور زينت اختیار کرنے کا بیان
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(علاج کی غرض سے) تم جو کرتے ہو اگر ان میں سے کسی میں کوئی بھلائی ہے تو وہ پچھنے لگانے والے کے خون بہانے میں ہے۔‘‘
تشریح :
معلوم ہوا سینگی میں اللہ ذوالجلال نے بہت زیادہ فوائد رکھے ہیں ۔ بشرطیکہ سینگی لگانے والا سمجھ دار ہو۔
تخریج :
سنن ابي داود، کتاب الطب، باب الحجامة، رقم: ۳۸۵۷۔ سنن ابن ماجة، ابواب الطب، باب الحجامة، رقم: ۳۴۷۶۔ اسناده صحیح۔
معلوم ہوا سینگی میں اللہ ذوالجلال نے بہت زیادہ فوائد رکھے ہیں ۔ بشرطیکہ سینگی لگانے والا سمجھ دار ہو۔