كِتَابُ المَرْضَى وَ الطِّبِّ بَابٌ اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا وُهَیْبٌ، عَنْ عَبْدِاللّٰهِ بْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهٖ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اِحْتَجَمَ، وَاَعْطَی الْحَجَامَ، اَجْرَهٗ۔
مريضوں اور ان کے علاج کا بیان
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور پچھنے لگانے والے کو اس کی اجرت دی۔
تشریح :
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا سینگی لگوانا جائز ہے اور لگانے والے کو اجرت دینا بھی جائز ہے۔
تخریج :
بخاري، مسلم، کتاب المساقاة، باب حل اجرة الحجامة، رقم: ۱۵۷۷۔ سنن ابي داود، رقم: ۳۴۲۳۔ سنن ترمذي، رقم: ۱۲۷۸۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۲۱۶۳۔
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا سینگی لگوانا جائز ہے اور لگانے والے کو اجرت دینا بھی جائز ہے۔