مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 625

كِتَابُ النِّكَاحِ وَ الطَّلاَقِ بَابٌ أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، نا زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ أَنَّ ((زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا، وَإِنَّهَا اعْتَدَّتْ عِنْدَ ابْنِ عَمِّهَا ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ))

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 625

نكاح و طلاق کے احکام و مسائل باب شعبی رحمہ اللہ نے بیان کیا: سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں تین طلاقیں دے دیں اور انہوں نے اپنے چچازاد، ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کے ہاں عدت گزاری۔
تخریج : مسلم، کتاب الطلاق، باب المطلقة ثلاثا لا نفقة لها، رقم: ۱۴۸۰؍ ۴۲۔ سنن ابي داود، رقم: ۲۲۸۸۔ سنن نسائي، رقم: ۳۴۱۸۔ مسند احمد: ۶؍ ۴۱۲۔