مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 605

كِتَابُ النِّكَاحِ وَ الطَّلاَقِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، نا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ سَلَمَةَ، نا خَالِدٌ أَبُو الْحَسَنِ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عُرْسِي، فَقَعَدَ عَلَى مَوْضِعِ فِرَاشِي، وَعِنْدِي جَارِيَتَانِ تَضْرِبَانِ بِدُفٍّ وَتَنْدُبَانِ آبَائِي الَّذِينَ قُتِلُوا بِبَدْرٍ، فَقَالَتَا فِيمَا يَقُولَانِ: وَفِينَا نَبِيُّ يَعْلَمُ مَا فِي الْيَوْمِ وَفِي غَدٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((أَمَّا هَذَا فَلَا تَقُولُوهُ))

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 605

نكاح و طلاق کے احکام و مسائل باب سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری شادی کے دن میرے ہاں تشریف لائے تو آپ میرے بستر کی جگہ پر بیٹھ گئے، جبکہ دو لڑکیاں میرے پاس دف بجا رہی تھیں ، اور وہ (شعروں میں ) میرے ان بزرگوں کا ذکر کر رہی تھیں جو غزوۂ بدر میں شہید ہوگئے تھے، انہوں نے اپنے اشعار میں یہ بھی کہا: ہم میں ایک نبی ہیں جو آج اور آنے والے کل کے حالات جانتے ہیں ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جہاں تک اس بات کا تعلق ہے تو یہ نہ کہو۔‘‘
تشریح : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا شادی کے موقع پر چھوٹی بچیوں کا گیت گانا اور دف بجانا جائز ہے۔ دف ایک ایسا آلہ ہے۔ جس کی ایک جانب کھلی ہوتی ہے جس پر چوٹ لگائی جائے تو کوئی سُرپیدا نہیں ہوتی، لیکن اس پر قیاس کرتے ہوئے ڈھول ڈھمکے، بینڈ باجوں اور آلات ساز کو مباح قرار دینا جائز نہیں ہے، جن سے سر پیدا ہوتی ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ایک دن نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اس وقت میرے پاس (انصار کی) دو لڑکیاں جنگ بعاث کے قصوں کی نظمیں پڑھ رہی تھیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بستر پر لیٹ گئے اور اپنا چہرہ دوسری طرف پھیر لیا۔ اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور مجھے ڈانٹا اور فرمایا: یہ شیطانی باجہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ! آخر نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’جانے دو، خاموش رہو‘‘ پھر جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دوسرے کام میں لگ گئے تو میں نے انہیں اشارہ کیا اور وہ چلی گئیں ۔ (بخاري، رقم : ۹۴۹) مذکورہ بالا حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسلمانوں کے جرنیلوں کا تذکرہ کرنا مستحب ہے۔ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف، نعت گوئی کرنا مبارک عمل ہے، لیکن مبالغہ آرائی کرنا جائز نہیں ہے۔ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق علم غیب کی نسبت والا عقیدہ درست نہیں ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب النکاح، باب ضرب الدف في النکاح والولیمة، رقم: ۵۱۴۷۔ سنن ابي داود، کتاب الادب، باب في النهي عن الغناء، رقم: ۴۹۲۲۔ سنن ترمذي، رقم: ۱۰۹۰۔ مسند احمد: ۶؍ ۳۵۹۔ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا شادی کے موقع پر چھوٹی بچیوں کا گیت گانا اور دف بجانا جائز ہے۔ دف ایک ایسا آلہ ہے۔ جس کی ایک جانب کھلی ہوتی ہے جس پر چوٹ لگائی جائے تو کوئی سُرپیدا نہیں ہوتی، لیکن اس پر قیاس کرتے ہوئے ڈھول ڈھمکے، بینڈ باجوں اور آلات ساز کو مباح قرار دینا جائز نہیں ہے، جن سے سر پیدا ہوتی ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ایک دن نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اس وقت میرے پاس (انصار کی) دو لڑکیاں جنگ بعاث کے قصوں کی نظمیں پڑھ رہی تھیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بستر پر لیٹ گئے اور اپنا چہرہ دوسری طرف پھیر لیا۔ اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور مجھے ڈانٹا اور فرمایا: یہ شیطانی باجہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ! آخر نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’جانے دو، خاموش رہو‘‘ پھر جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دوسرے کام میں لگ گئے تو میں نے انہیں اشارہ کیا اور وہ چلی گئیں ۔ (بخاري، رقم : ۹۴۹) مذکورہ بالا حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسلمانوں کے جرنیلوں کا تذکرہ کرنا مستحب ہے۔ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف، نعت گوئی کرنا مبارک عمل ہے، لیکن مبالغہ آرائی کرنا جائز نہیں ہے۔ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق علم غیب کی نسبت والا عقیدہ درست نہیں ہے۔