مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 597

كِتَابُ النِّكَاحِ وَ الطَّلاَقِ بَابٌ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا سُفْيَانُ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنِ الطُّفَاوِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تُبَاشِرِ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ، وَلَا الرَّجُلُ الرَّجُلَ، وَلَا الْوَلَدُ الْوَلَدَ)) .

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 597

نكاح و طلاق کے احکام و مسائل باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عورت، عورت کے ساتھ، مرد، مرد کے ساتھ اور بچہ بچے کے ساتھ جسم ملا کر نہ لیٹیں ۔
تشریح : مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت کا دوسری عورت اور مرد کا دوسرے مرد کے ساتھ بے ستر ہو کر لیٹنا جائز نہیں ہے۔ صحیح مسلم میں ہے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مرد دوسرے مرد کے ستر کو نہ دیکھے اور نہ عورت دوسری عورت کے ستر کو دیکھے اور مرد دوسرے مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ لیٹے اور نہ عورت دوسری عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں لیٹے۔‘‘ (مسلم، کتاب الحیض، رقم : ۳۳۸)
تخریج : مسند احمد: ۲؍ ۴۴۷، ۳۲۶۔ قال شعیب الارناؤط: صحیح دون قوله ولاالولد الولد۔ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت کا دوسری عورت اور مرد کا دوسرے مرد کے ساتھ بے ستر ہو کر لیٹنا جائز نہیں ہے۔ صحیح مسلم میں ہے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مرد دوسرے مرد کے ستر کو نہ دیکھے اور نہ عورت دوسری عورت کے ستر کو دیکھے اور مرد دوسرے مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ لیٹے اور نہ عورت دوسری عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں لیٹے۔‘‘ (مسلم، کتاب الحیض، رقم : ۳۳۸)