مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 588

كِتَابُ الْاَنْبِيَاءِ بَابٌ اَخَبَرَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ، نَا اِسْرَائِیْلُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِیْرَةَ الثَّقَفِیِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: رَأَیْتُ اِبْرَاهِیْمَ وَمُوْسٰی وَعِیْسٰی فَاَمَّا عِیْسٰی: فَعَرِیْضُ الصَّدْرِ وَاَمَّا مُوْسٰی: فَاٰدَمُ سِبْطٌ، کَانَ مِنْ رِجَالِ الزَّطِّ، فَقِیْلَ لَهٗ: فَاِبْرَاهِیْمُ؟ قَالَ: شِبْهُ صَاحِبِکُمْ

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 588

انبیاء علیہم السلام کابیان باب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام کو دیکھا: عیسیٰ علیہ السلام چوڑے؍ کشادہ سینے والے تھے، جبکہ موسیٰ علیہ السلام گندمی رنگت والے دراز قد تھے، اور وہ زط قبیلے کے افراد میں سے تھے۔‘‘ آپ سے عرض کیا گیا: تو ابراہیم علیہ السلام ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ تمہارے ساتھی (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) کے مشابہ ہیں۔‘‘
تشریح : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج والی رات مختلف انبیاء علیہم السلام سے آسمانوں پر ملاقات کی۔ سیّدنا عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات دوسرے آسمان پر ہوئی۔ (مسلم،کتاب الایمان، باب الاسراء برسول الله، رقم : ۱۶۲) بخاری شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((رَاَیْتُ عِیْسٰی رَجُلًا مَرْبُوْعًا مَرْبُوْعَ الْخَلْقِ اِلَی الْحُمْرَةِ وَالْبَیَاضِ فِی سَبْط الرَّأْسِ۔)) (بخاري، کتاب بدء الخلق، رقم : ۳۲۳۹) .... ’’میں نے سیّدنا عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا درمیانہ قد، میانہ جسم، رنگ سرخ اور سفید، سر کے بال سیدھے تھے۔‘‘ سیّدنا موسیٰ علیہ السلام سے چھٹے آسمان پر ملاقات ہوئی۔ (بخاری: ۳۸۸۷) نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَیْلَةً اُسْرِیَ بِیْ رَأَیْتُ مُوْسٰی وَاِذَا هُوَ رَجُلٌ ضَرْبُ رَجُلٍ کَاَنَّهٗ مِنْ رِجَالِ شَنُوْئَةِ۔)) (بخاري، کتاب الانبیاء، رقم : ۳۳۹۴۔ ۳۳۹۶) ’’معراج کی رات میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گزرا، وہ دبلے پتلے اور سیدھے بالوں والے آدمی تھے جیسا کہ قبیلہ شنوء ہ کے آدمی ہوتے ہیں۔‘‘ ساتویں آسمان پر سیّدنا ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کی۔ (بخاري، کتاب المناقب، رقم : ۳۸۸۷) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَاَنَا اَشْبَهُ وُلُدِ اِبْرَاهِیْمَ بِهِ۔)) (بخاري، رقم : ۳۳۸۴)
تخریج : بخاري، کتاب الانبیاء، باب واذکر في الکتاب مریم الخ:۔ مسند احمد: ۱؍ ۲۷۷۔ طبراني کبیر: ۱۱؍ ۶۴، رقم: ۱۱۰۵۷۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج والی رات مختلف انبیاء علیہم السلام سے آسمانوں پر ملاقات کی۔ سیّدنا عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات دوسرے آسمان پر ہوئی۔ (مسلم،کتاب الایمان، باب الاسراء برسول الله، رقم : ۱۶۲) بخاری شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((رَاَیْتُ عِیْسٰی رَجُلًا مَرْبُوْعًا مَرْبُوْعَ الْخَلْقِ اِلَی الْحُمْرَةِ وَالْبَیَاضِ فِی سَبْط الرَّأْسِ۔)) (بخاري، کتاب بدء الخلق، رقم : ۳۲۳۹) .... ’’میں نے سیّدنا عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا درمیانہ قد، میانہ جسم، رنگ سرخ اور سفید، سر کے بال سیدھے تھے۔‘‘ سیّدنا موسیٰ علیہ السلام سے چھٹے آسمان پر ملاقات ہوئی۔ (بخاری: ۳۸۸۷) نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَیْلَةً اُسْرِیَ بِیْ رَأَیْتُ مُوْسٰی وَاِذَا هُوَ رَجُلٌ ضَرْبُ رَجُلٍ کَاَنَّهٗ مِنْ رِجَالِ شَنُوْئَةِ۔)) (بخاري، کتاب الانبیاء، رقم : ۳۳۹۴۔ ۳۳۹۶) ’’معراج کی رات میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گزرا، وہ دبلے پتلے اور سیدھے بالوں والے آدمی تھے جیسا کہ قبیلہ شنوء ہ کے آدمی ہوتے ہیں۔‘‘ ساتویں آسمان پر سیّدنا ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کی۔ (بخاري، کتاب المناقب، رقم : ۳۸۸۷) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَاَنَا اَشْبَهُ وُلُدِ اِبْرَاهِیْمَ بِهِ۔)) (بخاري، رقم : ۳۳۸۴)