مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 571
كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابٌ اَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا طَلْحَةُ، عَنْ عَطَاءٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ الصِّبْیَانَ کَانُوْا یُصْبِحُوْنَ رَمْصًا وَمُحَمَّدًا یُصْبِحُ صَقِیْلًا دَهِیْنًا
ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 571
فضائل كا بيان باب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: عام بچے جب صبح کو اٹھتے تو ان کی آنکھوں کے گوشوں میں سفید میل آئی ہوتی تھی، جبکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم صبح کو اٹھتے تو ان کی آنکھیں بالکل صاف چمک دار ہوتی تھیں۔