مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 566

كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، نا عَبْدُ اللَّهِ الْأَسْلَمِيُّ وَهُوَ ابْنُ عَامِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ سَلْمَانَ الْأَغَرِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ))

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 566

فضائل كا بيان باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری اس مسجد میں ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ہزار نمازوں سے افضل ہے۔‘‘
تشریح : مسجد حرام کعبہ میں نماز پڑھنا ایک لاکھ نماز کا ثواب اور مسجد نبوی میں ایک نماز ہزار نماز کا ثواب اور مسجد اقصیٰ بیت المقدس میں ایک نماز کا ۵۰۰ نمازوں کا ثواب ملتا ہے۔
تخریج : السابق۔ مسجد حرام کعبہ میں نماز پڑھنا ایک لاکھ نماز کا ثواب اور مسجد نبوی میں ایک نماز ہزار نماز کا ثواب اور مسجد اقصیٰ بیت المقدس میں ایک نماز کا ۵۰۰ نمازوں کا ثواب ملتا ہے۔