كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابٌ وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَصَلَاةٌ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ لَيْسَ الْكَعْبَةَ))
فضائل كا بيان
باب
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مسجد مدینہ (مسجد نبوی) میں ایک نماز پڑھنا کعبہ (بیت اللہ) کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے۔‘‘
تشریح :
مذکورہ حدیث سے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلَّی فِیْ مَسْجِدٍ اَرْبَعِیْنَ صَلَوةً لَا تَفُوْتُهٗ صَلَوةٌ کُتِبَ لَهٗ بَرَاءَةٌ مِّنَ النَّارِ وَ بَرَاءَةٌ مِّنَ الْعَذَابِ وَ بَرَاءَةٌ مِّنَ النِّفَاقِ۔)) (مسند احمد: ۳؍ ۱۵۵).... ’’جو (مومن موحد) میری اس مسجد میں چالیس نمازیں پے در پے پڑھے کسی ایک نماز کا ناغہ نہ کرے تو وہ جہنم کی آگ اور نفاق سے بری ہو جاتا ہے۔‘‘
تخریج :
مسلم، کتاب الحج، باب فضل الصلاة بمسجدي مکة والمدینة، رقم: ۱۳۹۴۔ سنن ترمذي، رقم: ۳۲۵۔ سنن نسائي، رقم: ۶۹۴۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۱۴۰۴۔