كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابٌ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ كَادَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ كَادَهُ اللَّهُ)) . قَالَ: وَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ قَالَ: ((وَيَذُوبُ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ)) .
فضائل كا بيان
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا: ’’جو مدینہ والوں سے جنگ کرے گا، اللہ اس سے جنگ کرے گا۔‘‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ اسی طرح پگھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں پگھل جاتا ہے۔‘‘
تشریح :
مذکورہ حدیث سے مدینہ منورہ کی اور وہاں کے رہنے والوں کی فضیلت کا اثبات ہوتا ہے۔ معلوم ہوا جس طرح حرمِ مکہ کا احترام کرنا لازمی ہے، اسی طرح مدنی حرم کا بھی احترام کرنا چاہیے۔
تخریج :
بخاري، کتاب فضائل مدینة، باب اثم من کاد اهل المدینة، رقم: ۱۸۷۷۔ مسلم، کتاب الحج، باب من الراد اهل المدینة ....، رقم: ۱۳۸۷۔
مذکورہ حدیث سے مدینہ منورہ کی اور وہاں کے رہنے والوں کی فضیلت کا اثبات ہوتا ہے۔ معلوم ہوا جس طرح حرمِ مکہ کا احترام کرنا لازمی ہے، اسی طرح مدنی حرم کا بھی احترام کرنا چاہیے۔