كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نا مَعْمَرٌ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَوْ كَانَ الدِّينُ بِالثُّرَيَّا لَذَهَبَ رِجَالٌ مِنْ فَارِسَ أَوْ أَبْنَاءِ فَارِسَ حَتَّى يَتَنَاوَلَهُ ".
فضائل كا بيان
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا: ’’اگر دین ثریا پر بھی ہوتا تو فارس کے لوگ وہاں پہنچ جاتے اور اسے (وہاں سے) حاصل کرتے۔‘‘
تشریح :
مذکورہ حدیث سے فارس کے رہنے والوں کی فضیلت ثابت ہوتی ہے اور مذکورہ بالاحدیث کی وضاحت سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ایمان لانے والے واقعہ سے ہو جاتی ہے۔ (دیکھئے واقعہ مسند احمد: ۵؍ ۴۴۱ تا ۴۴۴۔ سیرة ابن هشام: ۱؍ ۲۴۶ تا ۲۴۸۔ سلسلة صحیحة، رقم: ۸۹۴)
تخریج :
بخاري، کتاب التفسیر، باب قوله: (وآخرین منهم لما یلحقوا بهم)، رقم: ۴۸۹۷۔ مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب فضل فارس، رقم: ۲۵۴۶۔ سنن ترمذي، رقم: ۳۲۶۱۔ مسند احمد: ۲؍ ۴۱۷۔