مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 561

كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابٌ وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ أَرْسَلَنِي بِرِسَالَةٍ فَضِقْتُ بِهَا ذَرْعًا، وَعَلِمْتُ أَنَّ النَّاسَ مُكَذِّبِيَّ فَأَوْعَدَنِي أَنْ أُبَلِّغَهَا أَوْ يُعَذِّبَنِي))

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 561

فضائل كا بيان باب اسی سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے مجھے رسالت کے ساتھ بھیجا تو اس سے میرا دل تنگ ہوا اور مجھے معلوم تھا کہ لوگ میری تکذیب کریں گے، تو اللہ نے مجھے ڈرایا کہ میں اسے پہنچا دوں یا وہ مجھے سزا دے گا۔‘‘
تخریج : مسند الشامیین: ۳؍ ۳۱۴۔ ۲۳۷۶۔ حلیة الاولیاء: ۵؍ ۲۰۲۔ اسناده ضعیف۔