كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابٌ أَخْبَرَنَا الْمُلَائِيُّ، نا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الْجَحَّافِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ أَحَبَّهُمَا فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِي)) قَالَ: يَعْنِي الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ.
فضائل كا بيان
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے ان دونوں یعنی حسن وحسین رضی اللہ عنہما سے محبت کی تو اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا تو اس نے مجھ سے بغض رکھا۔‘‘
تخریج : ابن ماجة، کتاب السنة، باب فضل الحسن والحسین رضی الله عنهما، رقم: ۱۴۳۔ مسند احمد: ۲؍ ۲۸۸۔ قال الارناؤط: اسناده قوی صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۵۹۵۴۔