مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 556

كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابٌ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:تَجِدُوْنَ النَّاسَ مَعَادِنَ فَخِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا وَتَجِدُوْنَ خَيْرَ النَّاسِ فِي هَذَا الشَّأْنِ أَشَدَّهُمْ لَهُ كَرَاهِيَةً وَتَجِدُوْنَ شَرَّ النَّاسِ ذّا الْوَجْهَيْنِ الَّذِي يَأْتِي هَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ وَهَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ.

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 556

فضائل كا بيان باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم لوگوں کو کان کی طرح پاؤ گے، پس جو لوگ دور جاہلیت میں بہتر تھے وہ اسلام لانے کے بعد بھی اچھے ہیں، بشرطیکہ وہ دین کا علم حاصل کریں، تم اس (حکومت) کے لائق سب سے بہتر اسے پاؤ گے جو ان میں سے اسے سخت ناپسند کرتا ہو، اور تم دو رخ والے شخص کو سب سے برا پاؤ گے جو کہ ان کے پاس ایک چہرہ لے کر آتا ہے اور ان کے پاس ایک دوسرا چہرہ لے کر آتا ہے۔‘‘
تشریح : (۱).... اللہ نے جو انسانوں میں اچھی صفات رکھی ہیں وہ اسلام میں بھی صفاتِ خیر باقی رہتی ہیں۔ (۲).... مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ جو لوگ عہدہ ومنصب کی خواہش نہیں رکھتے اگر ایسے لوگوں کو عہدہ دے دیا جائے تو وہ لوگ عوام کے لیے بہتر ثابت ہوں گے کیونکہ ان میں خاص استعداد وصلاحیتیں ہوں گی اور ان کے ساتھ اللہ ذوالجلال کی مدد بھی ہوگی۔ جیسا کہ سیدنا ابوسعید عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے عبدالرحمن بن سمرہ! تو خود حکومت کے کسی منصب کا سوال نہ کرنا، اس لیے کہ یہ منصب اگر تجھے بغیر سوال کیے مل گیا تو اس پر (اللہ کی طرف سے) تیری مدد ہوگی اور اگر یہ تجھے سوال کرنے سے ملے گا تو یہ تیرے سپرد کردیا جائے گا۔ (یعنی اللہ کی مدد شامل حال نہیں ہوگی) (بخاري، کتاب الایمان والنذور، رقم : ۶۷۲۲۔ مسلم، رقم : ۱۶۵۲) (۳).... دو چہرے سے مراد ہر جماعت کو خوش کرتا ہے، ایک کے پاس آیا تو یہ باور کروایا کہ میں تیرا خیر خواہ ہوں اور دوسرے کے پاس گیا تو ان کے ساتھ اس طرح گفتگو کرتا ہے گویا کہ اسی کا ہمدرد ہے، گویا کہ فریق اول سے جو بات کی وہ اس منہ سے کی اور دوسرے فریق کے ساتھ دوسرا منہ لے کر بات کی اور بات میں دوغلا پن اختیار کیا۔ ایسے شخص کے ایک ہی چہرے کو دو چہرے قرار دیا گیا، کیونکہ غیرت مند آدمی اپنی زبان سے جب ایک بات کہہ دیتا ہے تو اس کے خلاف دوسری بات اسی زبان سے کہتے ہوئے شرم محسوس کرتا ہے، جبکہ بے ضمیر اور بے غیرت آدمی ایک زبان سے دو چہروں کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے قیامت کے دن اس حرکت بد کی سزا یہ ہوگی کہ ایسے لوگوں کی دوزبانیں ہوں گی جیسا کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس کے دنیا میں دو چہرے ہوں گے (جو آدمی دورخا ہوا) قیامت کے دن اس کی دو زبانیں آگ کی ہوں گی۔ ( سنن ابي داود، رقم : ۴۸۷۳۔ سلسلةصحیحة، رقم : ۸۹۲)
تخریج : بخاري، کتاب المناقب، رقم: ۳۴۹۳، ۳۴۹۴۔ مسلم، کتاب فضائل الصحابة رضی الله عنهم، باب خیار الناس، رقم: ۲۵۲۶۔ مسند الشهاب، رقم: ۶۰۶۔ (۱).... اللہ نے جو انسانوں میں اچھی صفات رکھی ہیں وہ اسلام میں بھی صفاتِ خیر باقی رہتی ہیں۔ (۲).... مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ جو لوگ عہدہ ومنصب کی خواہش نہیں رکھتے اگر ایسے لوگوں کو عہدہ دے دیا جائے تو وہ لوگ عوام کے لیے بہتر ثابت ہوں گے کیونکہ ان میں خاص استعداد وصلاحیتیں ہوں گی اور ان کے ساتھ اللہ ذوالجلال کی مدد بھی ہوگی۔ جیسا کہ سیدنا ابوسعید عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے عبدالرحمن بن سمرہ! تو خود حکومت کے کسی منصب کا سوال نہ کرنا، اس لیے کہ یہ منصب اگر تجھے بغیر سوال کیے مل گیا تو اس پر (اللہ کی طرف سے) تیری مدد ہوگی اور اگر یہ تجھے سوال کرنے سے ملے گا تو یہ تیرے سپرد کردیا جائے گا۔ (یعنی اللہ کی مدد شامل حال نہیں ہوگی) (بخاري، کتاب الایمان والنذور، رقم : ۶۷۲۲۔ مسلم، رقم : ۱۶۵۲) (۳).... دو چہرے سے مراد ہر جماعت کو خوش کرتا ہے، ایک کے پاس آیا تو یہ باور کروایا کہ میں تیرا خیر خواہ ہوں اور دوسرے کے پاس گیا تو ان کے ساتھ اس طرح گفتگو کرتا ہے گویا کہ اسی کا ہمدرد ہے، گویا کہ فریق اول سے جو بات کی وہ اس منہ سے کی اور دوسرے فریق کے ساتھ دوسرا منہ لے کر بات کی اور بات میں دوغلا پن اختیار کیا۔ ایسے شخص کے ایک ہی چہرے کو دو چہرے قرار دیا گیا، کیونکہ غیرت مند آدمی اپنی زبان سے جب ایک بات کہہ دیتا ہے تو اس کے خلاف دوسری بات اسی زبان سے کہتے ہوئے شرم محسوس کرتا ہے، جبکہ بے ضمیر اور بے غیرت آدمی ایک زبان سے دو چہروں کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے قیامت کے دن اس حرکت بد کی سزا یہ ہوگی کہ ایسے لوگوں کی دوزبانیں ہوں گی جیسا کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس کے دنیا میں دو چہرے ہوں گے (جو آدمی دورخا ہوا) قیامت کے دن اس کی دو زبانیں آگ کی ہوں گی۔ ( سنن ابي داود، رقم : ۴۸۷۳۔ سلسلةصحیحة، رقم : ۸۹۲)