مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 548

كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابٌ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَأَذُودَنَّ رِجَالًا عَنْ حَوْضِي كَمَا يُذَادُ الْغَرِيبَةُ مِنَ الْإِبِلِ عَنِ الْحَوْضِ

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 548

فضائل كا بيان باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں کچھ لوگوں کو اپنے حوض (کوثر) سے اس طرح دور ہٹاؤں گا جس طرح اجنبی اونٹ حوض سے دور ہٹا دئیے جاتے ہیں۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب المساقاة، باب من رای ان صاحب الحوض الخ، رقم: ۲۳۶۷۔ مسلم، کتاب الفضائل، باب اثبات حوض نبینا صلی الله علیه وسلم وصفاته، رقم: ۲۳۰۲۔ مسند احمد: ۲؍ ۲۹۸۔ مسند ابن الجعد: رقم:۱۱۲۳۔