كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ: بِآخِرِهِ
فضائل كا بيان
باب
اسماعیل بن مسلم نے اس سند کے ساتھ اسی مثل روایت کیا، لیکن انہوں نے بِآخِرِہٖ الفاظ کا ذکر نہیں کیا۔
تشریح :
مذکورہ حدیث سے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزے کا اثبات ہوتا ہے۔ مزید دیکھئے شرح حدیث نمبر۵۴۴؍۳
واقعہ حرہ یہ ۶۳ہجری میں پیش آیا، جب یزید کی لوگ بیعت کر رہے تھے اور کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہل مدینہ یزید کو دیکھنے کے لیے گئے اور اس وفد نے جائزہ لیا تو یزید کو خلافت کا نااہل پایا اور اس کی حرکات کو دیکھ کر بیزار ہو کر واپس لوٹے اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ یزید کو جب خبر ہوئی تو اس نے مسلم بن عقبہ کو سردار بنا کر ایک بڑا لشکر مدینہ کی طرف روانہ کیا اور اس لشکر نے اہل مدینہ پر بہت زیادہ ظلم کیا، سینکڑوں، صحابہ و تابعین اور عوام مردوں و عورتوں اور بچوں کو قتل کیا۔ یہ واقعہ مدینہ منورہ کے متصل حرہ نامی میدان میں ہوا تھا۔
تخریج :
السابق۔