كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى أَحَدٍ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَوْ يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ)) .
ايمان کابیان
باب
اسی سند سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تک ایک آدمی بھی لا الہ الا اللہ کا اقرار کرتا ہوگا یا وہ نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرتا ہوگا تو قیامت قائم نہیں ہوگی۔‘‘
تشریح :
مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم ایک دوسری صحیح حدیث میں ہے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہیں ہوگی حتیٰ کہ اللہ ذوالجلال اہل زمین میں سے بہترین لوگ اٹھا لیں گے اور کمینے لوگ باقی رہ جائیں گے جو نہ نیکی کو نیکی سمجھیں گے اور نہ برائی کو برائی سمجھیں گے۔ ‘‘ (مجمع الزوائد: ۸؍ ۲۵، رقم : ۱۲۶۰۶، اسنادہ صحیح)
تخریج :
ابن عدي ضعفاء: ۶؍ ۲۰۹۲۔