كِتَابُ الجِهَادِ بَابٌ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، وَالْمُلَائِيُّ، قَالَا، نا سُفْيَانُ، عَنْ سَلْمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ((يَكْرَهُ الشَّكَالَ مِنَ الْخَيْلِ))
جہاد کے فضائل و مسائل
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شکال قسم کے گھوڑے کو ناپسند کرتے تھے (شکال: وہ گھوڑا جس کی دائیں ٹانگ اور بائیں بازو میں سفیدی ہو)
تشریح :
گھوڑوں کی مختلف اقسام ہیں، کوئی اعلیٰ ہیں اور کوئی ادنیٰ ہیں۔
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بہترین گھوڑا وہ ہے، جو سیاہ ہو، پیشانی پر تھوڑا سا سفید نشان ہو۔ چاروں پاؤں میں سفیدی ہو، ناک اور اوپر والا ہونٹ سفید ہوں، اگلا دائیاں پاؤں سفید نہ ہو۔ اگر سیاہ رنگ نہ ہو تو انہی صفات کا حامل گھوڑا عمدہ ہے۔‘‘
(سنن ابن ماجة، ابواب الجهاد، رقم : ۲۷۸۹۔ سنن ترمذي، رقم : ۱۶۹۷)
شکال گھوڑے کونسے ہیں؟ ’’صحیح مسلم‘‘ میں راوی نے شکال کی تعریف کی ہے۔ جس گھوڑے کے دائیں پاؤں اور بائیں ہاتھ میں سفیدی ہو یا دائیں ہاتھ اور بائیں پاؤں میں سفیدی ہو۔ (مسلم، کتاب الامارة، رقم : ۱۸۷۵)
شکال کی تعریف میں اختلاف ہے۔ بعض نے کہا: جس کے تین پاؤں سفید ہوں اور ایک ہم رنگ یا تین ہم رنگ اور ایک سفید۔ تفصیل کے لیے (شرح مسلم للنووی)
تخریج :
مسلم، کتاب الامارة، باب ما یکره من صفات الخیل، رقم: ۱۸۷۵۔ سنن ابي داود، کتاب الجهاد، باب مایکرہ من الخیل، رقم: ۲۵۴۷۔ سنن ترمذي، رقم: ۱۶۹۸۔ سنن نسائي، رقم: ۳۵۶۶۔ مسند احمد: ۲؍ ۲۵۰۔ صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۹۱۳۷