مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 503
كِتَابُ الهِبَةِ وَفَضْلِهَا بَابٌ اَخْبَرَنَا الْمَلَائِیِّ، نَا مَنْدَلٌ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اِذَا اُهْدِیَ لِاَحْدِکُمْ هَدْیَةً وَعِنْدَہٗ قَوْمٌ، فَهُمْ شُرَکَاءُ فِیْهَا
ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 503
ہبہ اور اس کی فضیلت کابیان
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کو کوئی ہدیہ دیا جائے اور اس کے پاس کچھ لوگ موجود ہوں، تو وہ بھی اس میں شریک ہیں۔‘‘
تخریج : سنن کبری بیهقي: ۶؍ ۱۸۳۔ اسنادہ ضعیف۔