كِتَابُ الهِبَةِ وَفَضْلِهَا بَابٌ اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا وُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اَلْعَائِدُ فِیْ هِبَتِهٖ کَالْکَلْبِ، یَقِیْئُ ثُمَّ یَعُوْدُ فِیْ قَیْئِهٖ
ہبہ اور اس کی فضیلت کابیان
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے ہبہ کو واپس لینے والا اس کتے کی مانند ہے جو قے کرتا ہے اور پھر اسے چاٹ لیتا ہے۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب الهبة، باب لا یحل لاحد ان یرجع في هبته الخ، رقم: ۲۶۲۳۔ مسلم، کتاب الهبات، باب کراهة شراء الانسان الخ، رقم: ۱۶۲۲۔ سنن ابي داود، رقم: ۳۵۳۸۔ سنن ترمذي، رقم: ۱۲۹۸۔ سنن نسائي، رقم: ۳۶۹۷۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۲۳۸۵۔