مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 484
كِتَابُ الهِبَةِ وَفَضْلِهَا بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا أَوْ جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا
ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 484
ہبہ اور اس کی فضیلت کابیان
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عمری (کسی شخص کو اس کی مدتِ عمر تک کوئی چیز ہبہ کرنا) اس کے اہل کی میراث ہے۔‘‘ یا ’’اس کے اہل کے لیے جائز ہے۔‘‘
تخریج : مسلم، کتاب الهبات، باب العمري، رقم: ۱۶۲۶۔ سنن ابي داود، رقم: ۳۵۴۸۔ سنن ترمذي، رقم: ۱۳۴۹۔