مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 472

كِتَابُ الْعِتْقِ وَ الْمَكَاتِبِ بَابٌ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا هِشَامٌ، صَاحِبُ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَبِي أَوْفَى، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا مَا لَمْ تَعْمَلْهُ أَوْ تَكَلَّمْ بِهِ

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 472

غلاموں کی آزازی اور مکاتبت کا بیان باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ نے میری امت سے اس کے دلوں میں پیدا ہونے والے خیالات سے، جب تک وہ انہیں عملی جامہ نہ پہنا لیں یا ان کے متعلق بات نہ کر لیں، درگزر فرمایا ہے۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب العتق، باب الخطا والنسیان في العتاقة والطلاق ونحوه.... رقم: ۲۵۲۷۔ مسلم، کتاب الایمان، باب تجاوز الله من حدیث النفس الخ رقم: ۱۲۷۔ معجم الاوسط، رقم: ۳۶۳۸۔ سنن نسائي، رقم: ۳۴۳۴۔ مسند حمیدي، رقم: ۱۱۷۳۔