كِتَابُ البُيُوعِ بَابٌ اَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّزَاقِ، نَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَـلَا یَبِعْهٗ حَتَّی یَقْبِضَهٗ۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَاَحْسِبُ کُلَّ شَیْئٍ بِمَنْزِلَةِ الطَّعَامِ
خريد و فروخت کے احکام و مسائل
باب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص غلہ خریدے تو وہ اسے فروخت نہ کرے حتیٰ کہ اسے قبضے میں لے لے۔‘‘ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں ہر چیز کو غلے کے مقام پر ہی خیال کرتا ہوں۔
تشریح :
مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا مال کو قبضے میں لینے سے پہلے اس کی بیع جائز نہیں ہے۔ اگر قبضے میں ہو تو کسی وقت بھی آگے فروخت کرسکتا ہے، اسی طرح گوداموں میں پڑے مال کو فروخت کرنا کہ جس پر گاہک لگتے رہتے ہیں جبکہ کوئی بھی خریدار مال وہاں سے نہیں اٹھاتا، جبکہ بسا اوقات بتائی گئی چیز بھی وہاں کم ہوتی ہے اور اس کا نقصان آخر میں خریدنے والے کو ہوتا ہے۔ سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو قیاس کیا، وہ ان احادیث کا علم نہ ہونے کی وجہ سے تھا۔ حالانکہ احادیث میں موجود ہے کہ کوئی بھی چیز قبضے میں لینے سے پہلے فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔ جیسا کہ سیّدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے سودے کو اُسی جگہ بیچنے سے منع فرمایا ہے، جہاں اسے خریدا جاتا، حتی کہ اسے اپنے گھروں کی طرف لے جائیں۔ (صحیح ابوداود، رقم : ۲۹۸۸)
سیّدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے کہ جب تم کوئی چیز خریدو تو اسے قبضے میں لینے سے پہلے فروخت نہ کرو۔ (مسند احمد: ۳؍ ۴۰۳)
تخریج :
بخاري، کتاب البیوع، باب الکیل علی البائع والمعطی۔ سنن ابي داود، رقم: ۳۴۹۲، ۳۴۹۵، ۳۴۹۸، ۳۴۹۹۔