مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 442

كِتَابُ البُيُوعِ بَابٌ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ((نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ كَسْبِ الْإِمَاءِ)) .

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 442

خريد و فروخت کے احکام و مسائل باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باندیوں (کی بدکاری) کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الاجارة، باب کسب البغي والاماء، رقم: ۲۲۸۳۔ سنن ابي داود، کتاب الاجارة، باب في کسب الاماء، رقم: ۳۴۲۵۔ مسند احمد: ۲؍ ۲۸۷۔ صحیح ابن حبان، رقم: ۵۱۵۸، سنن دارمي، رقم: ۳۶۰۲۔