مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 43

كِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((زِنَاءُ الْعَيْنَيْنِ النَّظَرُ، وَزِنَاءُ اللِّسَانِ النُّطْقُ، وَزِنَاءُ الْيَدِ الْبَطْشُ، وَزِنَاءُ الْبَطْنِ، وَزِنَا الرِّجْلِ الْمَشْيُ، وَالْفَرْجُ يُصَدِّقُ مَا تَمَّ أَوْ يُكَذِّبُهُ)) .

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 43

ايمان کابیان باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے، زبان کا زنا بولنا ہے اور ہاتھ کا زنا پکڑنا ہے اور پیٹ کا زنا، پاؤں کا زنا چلنا ہے، شرمگاہ تصدیق کرتی ہے یا اس کی تکذیب کرتی ہے۔‘‘
تشریح : معلوم ہوا انسان کے اعضاء آنکھیں، زبان، ہاتھ اور پاؤں سے بھی زنا کا صدور ہوتا ہے۔ آنکھیں غیر محرم کو دیکھتی ہیں، زبان گفتگو کرتی ہے، ہاتھ غیر محرم کو چھوتے ہیں، پاؤں سے بندہ چل کر جاتا ہے آگے شرم گاہ زنا کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب القدر، رقم: ۶۶۱۲۔ مسلم، کتاب القدر، باب قدر علی ابن آدم حظه من الزنی، رقم: ۲۶۵۷۔ معلوم ہوا انسان کے اعضاء آنکھیں، زبان، ہاتھ اور پاؤں سے بھی زنا کا صدور ہوتا ہے۔ آنکھیں غیر محرم کو دیکھتی ہیں، زبان گفتگو کرتی ہے، ہاتھ غیر محرم کو چھوتے ہیں، پاؤں سے بندہ چل کر جاتا ہے آگے شرم گاہ زنا کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔