كِتَابُ الصَّوْمِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، نا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ))
روزوں کےاحکام و مسائل
باب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا: ’’قیامت کے دن روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں کستوری کی خوشبو سے بھی بہتر ہوگی۔‘‘
تشریح :
خلوف ایسی بوجو کافی دیر تک نہ کھانے پینے کی وجہ سے ہو نہ کہ وہ بوجو مسواک نہ کرنے کی وجہ سے ہو۔ یہ اللہ کے ہاں کستوری کی خوشبو سے بڑھ کر ہوگی قیامت کے روز۔ اس سے روزہ دار کی فضیلت اور بھوک پیاس برداشت کرنے کے عوض اجر و ثواب معلوم ہوتا ہے۔
تخریج :
بخاری کتاب التوحید، باب ذکر النبي صلى الله علیه وسلم الخ، رقم : ۷۵۳۸۔ مسلم، کتاب الصیام، باب فضل الصیام، رقم: ۱۱۵۱۔ سنن نسائي، رقم : ۲۲۱۱۔ مسند احمد:۲؍۳۹۳۔