مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 398

كِتَابُ الصَّوْمِ بَابٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فِي صَوْمِهِ، فَلْيُمْضِ صَوْمَهُ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 398

روزوں کےاحکام و مسائل باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی روزے کی حالت میں بھول کر کھا لے یا پی لے تو وہ اپنا روزہ نہ توڑے پورا کرے، اسے تو اللہ نے کھلایا پلایا ہے۔‘‘
تخریج : بخاري، کتاب الصوم، باب اذا اکل او شرب ناسیا، رقم: ۱۹۳۳۔ مسلم، کتاب الصیام، باب من اکل ناسیاً وشربه، رقم: ۱۱۵۵۔ سنن ترمذي، رقم: ۷۲۱۔ سنن دارمي، رقم: ۱۷۲۶۔ طبراني اوسط، رقم: ۹۴۹۔